پاکستان سے تعلق رکھنے والی دیگر ممتاز شخصیات میں مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان اور دعوتِ اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔عالمی سطح پر ٹاپ 50میں شامل دیگر نمایاں ناموں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے شامل ہیں۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ترک انٹیلیجنس کے سربراہ ابراہیم قالن، فلسطینی رہنما خالد مشعل اور شامی صدر احمد الشرع بھی فہرست کا حصہ ہیں۔پاکستان سے شامل دیگر بااثر شخصیات میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمان، حامد میر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان، ڈاکٹر عمر سیف اور ملالہ یوسفزئی کے نام بھی شامل ہیں۔