حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔سلمان اکرم راجہ کی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا۔ دوران سماعت جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے کیس میں رپورٹ جمع کروائی گئی۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی ملاقات کرانے کا حکم جاری کردیا۔جبکہ دوران سماعت جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے کیس میں رپورٹ جمع کروائی گئی جب کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیاہے۔
عمران خان بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنیکی بنیاد پر پابندی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، جس میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا پیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔دورانِ سماعت جیل حکام نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا، جس پر عدالت نے جواب کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ آپ کے 24 مارچ کے آرڈر کے باوجود ملاقات نہیں ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سے پوچھا کہ جن اتھارٹیز نے آنا تھا وہ کہاں ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ آج منگل ہے، بانی سے ملاقات کا دن ہے۔ میں نے بانی سے مل کر اس کیس متعلق ہدایت لینی ہیں۔ملاقات کے کیس میں ابھی جو لارجر بینچ کا آرڈر آیا ہے وہ ابھی ہمیں ملا نہیں جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ میں نے دستخط کر دیے ہیں وہ آرڈر آپ لے لیں۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پہلے ہم بہت سے آرڈرز کی کاپیاں لے کر گئے ہیں لیکن عمل نہیں ہوا۔ آج دیکھتے ہیں اس آرڈر پر ہوتا ہے یا نہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ سلمان اکرم راجا کی عمران خان سے ملاقات یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ کونسل فون کال کے ذریعے جیل حکام کو آگاہ کریں۔۔وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، ہدایات لینے کے بعد ہی جواب دے سکتا ہوں۔بعد ازاں عدالت نے سلمان اکرم راجا کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔