بھارت دہشت گرد ملک قرار،مقبوضہ کشمیر کو آزادکرو۔۔

پانچ اگست 2025 کو یومِ استحصال کے موقع پر ضلع بھمبر میں بھرپور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری حق نواز کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریلی اور دیگر تقریبات کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اجلاس میں ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی، وکلاء، صحافیوں، بلدیاتی نمائندوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔جملہ مکاتب فکر علماء کرام بلدیاتی نمائندوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت۔۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ یومِ استحصال پر ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جو صبح 10 بجےڈی سی آف سے چلڈرن پارک تک جائے گی۔شرکاء ریلی ہاتھوں میں بینرزاٹھا کربھارت کے خلاف پیغام دیں گے۔ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ایک اور وار کیا تھا۔ اسی دن کی یاد میں ہر سال “یومِ استحصال” منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ کشمیری عوام آج بھی بھارتی جبر کے خلاف پرعزم ہیں اور پاکستان کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ریلی کا مقصد نہ صرف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے بلکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا بھی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔ضلعی انتظامیہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ریلی میں شرکت کر کے اپنی قومی ذمہ داری ادا کریں اور مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام دیں کہ وہ تنہا نہیں۔
اجلاس میں ایس پی عبدالقیوم خواجہ، تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی ایم صاحبان،ضلعی افسران ،صدر پریس کلب جمیل شفیع،صدرسٹیزن فورم اقبال انقلابی سمیت دیگر شریک ہوئے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوم استحصال ریلی کوکامیاب بنایائ
جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.