اسلام آباد۔4اگست (:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گوادر شپ یارڈ کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت دفاعی پیداوار نے گوادر شپ یارڈ کے منصوبے کے لیے دستیاب مختلف اراضی کے اختیارات، ممکنہ آمدنی کے ذرائع اور متعلقہ اعداد و شمار پیش کیے۔ نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ممکنہ مقامات کی تھرڈ پارٹی سے پیشہ ورانہ جانچ کروائی جائے۔ انہوں نے مقامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ شپ یارڈ کی ترقی مقامی اتفاق رائے سے ہی کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراءبرائے دفاعی پیداوار، منصوبہ بندی و ترقی، بحری امور، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری وزارت بحری امور، رکنِ صوبائی اسمبلی ہدایت اللہ اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے شرکت کی۔
Comments are closed.