نو مئی کے مقدمات کی سزائیں قانون کے مطابق دی گئیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد۔4اگست :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کی سزائیں قانون کے مطابق دی گئیں، 9 مئی کے واقعات میں کون لوگ ملوث تھے سب کو معلوم ہے، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی، قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، میاں اظہر کی وفات سے سیاسی خلاءپیدا ہوا، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال سے ملکی سیاست میں ایک خلاءپیدا ہوا جو کبھی پ ±ر نہیں ہو سکے گا۔ میاں اظہر کے والد اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے والد میاں محمد شریف کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم تھے، میاں اظہر کی وفات نہ صرف پاکستان کی سیاست بلکہ اس ایوان کا بھی بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی سیاست میں میاں اظہر کا ایک موثر اور تاریخی کردار رہا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوا تو ہم نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر کہا گیا کہ اوپر سے حکم نہیں، بانی پی ٹی آئی ہر لمحے کی اپ ڈیٹ لیتے تھے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو دی گئی سزاﺅں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کے جیسے واقعات تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر نے شہدائ کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو نقصان پہنچایا اور عسکری تنصیبات پر حملے کئے، انہوں نے نو مئی کو جو کچھ کیا اب انہیں بھگتنا پڑے گا، انہیں قانون کے مطابق سزائیں دی گئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر قوم سے آج تک معافی نہیں مانگی گئی، جن چہروں نے یہ سب کچھ کیا وہ سب شناخت شدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے

You might also like

Comments are closed.