اسلام آباد پولیس کے 67شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے پولیس کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں پروقارتقریب کا انعقاد ۔
تقریب میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وزیرمملکت برائے داخلہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا،آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی ،اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کی شرکت۔
تقریب میں شہدائے پولیس کے اہلخانہ وبچوں ،تاجربرادری کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
وزیرمملکت برائے داخلہ نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہداءکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
تقریب میں اسلام آباد پولیس کے شہداءکی ملک و قوم کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کے شرکاءکو شہدائے پولیس پر فلمائی گئی ڈاکومنٹریز اور ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔
اسلام آباد پولیس کے شہداءنے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنے جانیں پیش کیں،وزیرمملکت برائے داخلہ
ان کی ملک و قوم کے لئے یہ قربانیاں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائیں گی،وزیرمملکت برائے داخلہ
“یوم شہداءپولیس “شہدا ءکی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور تجدید عہد کا دن ہے ،وزیرمملکت برائے داخلہ
شہدا نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ
شہداءاسلام آباد پولیس کی قربانیوں کی بدولت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا،وزیرمملکت برائے داخلہ
اسلام آباد میں وقوع پذیر ہونے والے 97فیصد بڑے کیسز کو ریکارڈ ٹائم پر حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا گیا،وزیرمملکت برائے داخلہ
میں فخر سے کہہ سکتا ہو کہ اسلام آباد پولیس پاکستان کی تمام پولیس میں اول نمبر پر ہیں ،وزیرمملکت برائے داخلہ
فرض کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ءہمارا فخر ہیں،وزیرمملکت برائے داخلہ
شہدا ءپولیس کے عظیم احسانات اور قربانیاں لازوال ہیں، آئی جی اسلام آباد
ہم دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں شہدا ءکے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ،آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد پولیس کے 67شہدا ءنے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ،آئی جی اسلام آباد
ہم فرض کی راہ میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ءکے بچوں کے وارث ہیں،آئی جی اسلام آباد
زندہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،آئی جی اسلام آباد
ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں ،آئی جی اسلام آباد
انہی شہداءکی قربانیوں کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں،آئی جی اسلام آباد
Comments are closed.