5 اگست کو پاکستان بھر میں ہم یومِ استحصال کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

آج 5 اگست کو پاکستان بھر میں ہم یومِ استحصال کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ایک ایسا دن جو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔
5 اگست 2019 کو بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 کو منسوخ کر کے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ خود اپنے وعدوں کی بھی خلاف ورزی کی۔ اس کے بعد سے کشمیری عوام کو بدترین محاصرے، مواصلاتی بلیک آؤٹ، جبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا ہے۔
اس دن پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم ان کے بنیادی حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت انہیں حاصل ہے۔
پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ وادی میں جاری مظالم کی جانب دلانے کی کوشش کی ہے، تاکہ وہ سنجیدگی سے نوٹس لے اور بھارت کو روکنے میں مؤثر کردار ادا کرے۔
ہم عالمی برادری کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ ظلم پر خاموشی، دراصل اس کی حمایت ہے۔ اب وقت ہے کہ انصاف کیا جائے۔
آئیے آج کے دن ہم تجدید عہد کریں کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں پاکستان ہمیشہ اُن کے شانہ بشانہ رہے گا جب تک انہیں آزادی، امن، اور انصاف نہیں ملتا۔
پاکستان زندہ باد۔

You might also like

Comments are closed.