خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ 5 اگست فاشسٹ بھارت کی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر حملے کی یاد دلاتا ہے. 5اگست کو کشمیر کے عوام کے حقوق چھینے گئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن بھارت کے ظالم حکمرانوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا 5 اگست ہی کے دن پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کوپابند سلاسل کیا گیا۔ اس روز آئین و قانون کی بالادستی کے علمبردار، پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کر کے جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا۔وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو نے مزید کہا کہ فارم 47 کی پیداوار وفاقی حکمرانوں نے آئین میں 26ویں ترمیم کی آڑ میں اداروں کو ذاتی ایجنڈے کا غلام بنانے کی کوشش کی، اور عدلیہ پر بھی کاری ضرب لگائی۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غیر آئینی، غیر جمہوری اقدامات کی نہ صرف شدید مذمت کرتی ہے بلکہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی پرامن اوربھرپور تحریک جاری رکھے گی۔
Comments are closed.