اسلام آباد
وفاقی حکومت نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یوم استحصال کے موقع پر 5 اگست 2025 بروز منگل کو صبح 9 بجے سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس خاموشی کا مقصد کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا اور مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدامات کی مذمت کرنا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ملک بھر میں کیا گیا ہے اور اس کی اطلاع تمام بڑے انگریزی اور اردو اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو دی گئی ہے۔
Comments are closed.