فخر تھل ، پنجاب پولیس کے سرمایہء افتخار راجہ محمد ارسلان وقاص شان کا ایک اور اعزاز ، آئ جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے سی سی ون سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر تھل ، پنجاب پولیس کے سرمایہء افتخار راجہ محمد ارسلان وقاص شان کا ایک اور اعزاز ، آئ جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے سی سی ون سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ نور پور تھل کے قابل فخر سپوت راجہ محمد ارسلان وقاص شان کو بوجہ حسن کارکردگی یہ تعریفی سرٹیفیکیٹ پنجاب پولیس کی طرف سے عطا کیا گیا ہے ۔ راجہ محمد  ارسلان وقاص شان نورپورھل کی ہردلعزیز سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی کے صاحبزادے ، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ حاجی غضنفرعلی کے عزیز ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ تحصیل نورپور تھل کے راجہ محمد ہارون اور رسیکیو 1122 کے راجہ فیصل سردار کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ راجہ ارسلان وقاص شان نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ  میری پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم،  میرے والدین کی دعاؤں اور میرے اساتذہ  کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔ واضح رہے کہ راجہ محمد ارسلان وقاص شان ان دنوں لاہور میں تعینات ہیں اور اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ۔

You might also like

Comments are closed.