حال نیوز۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کیلئے بڑی خوشخبری، دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کے قریب پہنچ گیا، بلوچستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے، این 25نیشنل ہائی وے کو جدید ڈبل وے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بلوچستان میں ترقی کا نیا دور شروع: این 25نیشنل ہائی وے کو جدید ڈبل وے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بلوچستان آج ترقی کی نئی منزلوں کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔
این25ایکسپریس وے، جو بلوچستان کی لائف لائن سمجھی جاتی ہے، کو جدید ڈبل وے میں تبدیل کرنے کا عظیم منصوبہ اب حقیقت کا روپ اختیار کر رہا ہے۔ یہ منصوبہ صوبے کی معاشی اور سماجی ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ اس سے نہ صرف سفر محفوظ اور تیز تر ہوگا بلکہ تجارت، سیاحت اور روزگار کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔شہری اس ڈبل وے شاہراہ کی تعمیر کو وزیراعظم پاکستان میں محمد شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن قرار دے رہے ہیں۔
اس شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔ این 25ایکسپریس وے کو ڈبل وے بنانے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے خضدار وڈھ سیکشن پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ سائٹ پر بھاری مشینری، سینکڑوں ورکرز اور انجینئرز روزانہ کی بنیاد پر کام میں مصروف عمل ہیں۔ اس شاہراہ کی تکمیل سے روڈ حادثات میں نمایاں کمی آئیگی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ این25شاہراہ کے ڈبل ہونے سے سفر کا وقت کم ہوگا، مسافروں کی حفاظت بڑھے گی اور آمدورفت کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔
تجارت کو فروغ ملے گا، سامان کی ترسیل تیز تر ہوگی۔ بچے طلبا تعلیمی اداروں تک جلد رسائی حاصل کرلیں گے، مریضوں کو جلد ہسپتال تک پہنچایا جاسکے گا، مقامی افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے جبکہ بلوچستان کی سیاحت بھی غیر معمولی عروج حاصل کرے گی۔این25شاہراہ کا ڈبل وے بننا بلوچستان کے عوام کا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے۔ اس منصوبے سے صوبے کی معاشی ترقی کو زبردست فروغ ملے گا اور سڑکوں پر حادثات کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔
یہ منصوبہ بلوچستان کی ترقی کے لیئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس کی تکمیل سے نہ صرف صوبے کے مختلف علاقوں کو آپس میں بہتر طور پر جوڑا جائے گا بلکہ کراچی سے چمن تک کا سفر محفوظ اور کم وقت میں طے ہو سکے گا۔ حکومت کی طرف سے اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خضدار وڈھ سیکشن پر بڑے انہماک و محنت کے ساتھ کام جاری ہے اور توقع ہے کہ اس شاہراہ کی تعمیر جلد ہی مکمل ہوگی اور عوام ڈبل وے کے فوائد سے مستفید ہونگے۔