حال نیوز۔۔۔۔۔۔ قومی کانفرنس، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شرکت سے انکار کر دیا، نیشنل ڈائیلاگز کمیٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مگر مگر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شرکت سے انکار کر دیا۔ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
قومی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے قومی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا گیااورنیشنل ڈائیلاگز کمیٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی مگر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ تحریک تحفظ آئین کے ذرائع کے مطابق ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے، مگر ہم نے شرکت سے انکار کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے۔ مذاکرات تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہونگے، قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں ہونیکا امکان ہے۔مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی،جے یو آئی، جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ایم کیوایم، ق لیگ،بلوچستان عوامی پارٹی،اے این پی اور دیگر جماعتوں بھی مدعو کیا جائیگا۔