غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 10 افراد جاں بحق

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، روزگار کی تلاش میں ایران جا رہے تھے، شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے راستے سرحد عبور کرتے گارڈز نے فائرنگ کر دی۔ افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیکی کوشش کرنیوالے کم از کم 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ فراہ کی سکیورٹی کمان کے ترجمان محمد نسیم بدری نے بتایا کہ یہ افراد روزگار کی تلاش میں ایران جا رہے تھے اور پیر کی رات شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے راستے سرحد عبور کر رہے تھے، جہاں ایرانی گارڈز نے انہیں گولی مار دی۔ترجمان کے مطابق تمام مرنے والے صوبہ فراہ کے رہائشی تھے، جبکہ اسی گروہ کے مزید دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ایران کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران ایران متعدد افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھیج چکا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.