حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن، حکومت حتمی فیصلہ کرنے سے قاصر، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن حکومت کے لیے درد سر بن گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے سینئر اراکین سے اہم قومی امور پر مشاورت مکمل کرلی۔چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن حکومت کے لیے درد سر بن گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے سینئر اراکین سے اہم قومی امور پر مشاورت مکمل کرلی۔
باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حالیہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد پیدا ہونیوالی صورت حال اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے مشاورت کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ مشاورت مکمل کرلی ہے۔
اہم ملاقات کے دوران پارلیمنٹ میں ہونیوالی قانون سازی کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس پر شرکاء کا سول عسکری قیادت کے درمیان اختلافات کی بے سروپا اور بے بنیاد خبروں پر اظہار افسوس کیا جبکہ وفاقی وزراء نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کی گئی قانون سازی بارے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔