پاک ساؤتھ افریقہ ون ڈے میلہ سجنے کو تیار، آج پہلا میچ کھیلا جائے گا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاک ساؤتھ افریقہ ون ڈے میلہ سجنے کو تیار، آج پہلا میچ کھیلا جائے گا، تینوں میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے،پہلا میچ 4،دوسرا 6 اور تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، آخری مرتبہ انٹرنیشنل میچ 11 اپریل 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آج سے شروع ہوگی۔تینوں میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے،پہلا میچ 4 نومبر دوسرا میچ 6 نومبر اور تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے اس گراؤنڈ میں آخری مرتبہ انٹرنیشنل میچ 11 اپریل 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانیوالا ون ڈے انٹرنیشنل تھا۔اس میدان میں مجموعی طور پر 16 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں۔پاکستان نے اقبال سٹیڈیم میں 12 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے 9 جیتے ہیں اور 3 ہارے ہیں۔جنوبی افریقہ نے یہاں 5 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں 2 جیتے ہیں 3 میں اسے شکست ہوئی ہے۔اس ون ڈے سیریز سے قبل دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل چکی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی جبکہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی قیادت ان کے لیے اعزاز ہے،وہ یہ ذمہ داری بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سترہ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے اور ہم جنوبی افریقہ کے خلاف اس سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہیں،ہم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اچھی کھیلی ہے۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ بحیثیت کھلاڑی ہمارا کام کھیلنا ہے اور جو بھی ذمہ داری دی جاتی ہے اسے نبھانا ہے،اس وقت ان کی توجہ ون ڈے پر ہے کہ کس طرح کارکردگی کو بہتر کرنا ہے۔

اسٹار بلے باز بابراعظم کے بارے میں کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ آخری ٹی ٹوئنٹی کی اننگز سے یقینا ان کا اعتماد بڑھا ہوگا اور دوتین اننگز میں ناکامی کی وجہ سے آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابراعظم اچھا کھلاڑی نہیں ہے۔انکے مطابق جب بھی سینئر کھلاڑی پرفارم کرتے ہیں ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 87 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے34 جیتے ہیں جبکہ 52 میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)،ابرار احمد،بابراعظم،فہیم اشرف،فیصل اکرم،فخرزمان،حارث رؤف،حسیب اللہ،حسن نواز،حسین طلعت،محمد نواز،محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر،نسیم شاہ،صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.