وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے، کشمیری عوام کیلئے زندگی سے زیادہ آزادی مقدم ہے۔

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) 03 اگست 2025
وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے، کشمیری عوام کیلئے زندگی سے زیادہ آزادی مقدم ہے۔ ظلم کی سیاہ رات ایسی نہیں جس کی سحر نہ ہو۔ خون شہیداں ضروررنگ لائے گا۔ غلامی کی سیاہ رات چھٹے گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ ہندوستان چاہے جو بھی کر لے کشمیریوں کو ان کا حق لینے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ آزادی کی تحریکوں میں مشکل وقت آتا ہے لیکن یہ اپنی منطقی انجام تک ضرور پہنچتی ہیں۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سات سے زائد دھائیاں اس بات کے گواہ ہیں کہ کشمیری قوم لاکھوں شہادتوں کا نذرانے دے کر بھی نہیں ہاری، معصوم بچوں کی شہادتیں بھی ان کے پائیہ استقلال میں کمی نہیں کر سکیں، کشمیریوں کی چوتھی نسل اپنی جانیں دے رہی ہیں کشمیر کا ہر گھر شہید کا گھر ہے، جیلیں قید اور بھارت کا جدید اسلحہ نہتے کشمیریوں پر آزادانہ استعمال آئے روز جاری ہے لیکن کشمیری نہ ہندوستان کی طاقت کے آگے جھکے نہ ہی جھکیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ایک متنازعہ سر زمین پر بھارت کا قبضہ اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش انسانی حقوق پر ڈا کے اور کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نےکہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے ہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.