نیلم(پی آئی ڈی)پاک فوج اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے معرکہ حق اور جشن آزادی کی 13 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نےکمانڈر کیل برگیڈ، ایس پی خواجہ صدیق سمیت کیل گراؤنڈ میں معرکہ حق اورجشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح کر دیا۔ معرکہ حق اور آزادی کی تقریبات یکم سے 14اگست کی رات تک جاری رہیں گی ۔13 اگست کوعظیم الشان جشن آزادی ومعرکہ حق ریلی تاوبٹ سے کیرن تک نکالی جائے گی۔ فالکن گراؤنڈ کیل میں عظیم الشان افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں عسکری وسول حکام نے سول سوسائٹی سمیت شرکت کی ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ ،ایس پی خواجہ صدیق، اسسٹنٹ کمشنرراجہ بلال، ڈی ایس پی سردار فیاض سرور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی، ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف سمیت عمائدین علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بالائی نیلم اور گریز ویلیز میں 1 سے 14 اگست تک مختلف تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے کیے جائیں گے۔ معرکہ حق فیسٹول میں 2 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس میں تقریری مقابلے، جنرل نالج، پینٹنگ، ماڈل بنانا، پولومیچز (گلگت، چلاس اور کشمیر کی ٹیمیں) ایتھلیٹکس، کرکٹ، والی بال، میراتھن ریس، بیڈمنٹن کے مقابلہ جات ہونگے۔ملین سمائلز فائونڈیشن معرکہ حق اور جشن آزادی تقریبات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جملہ تقریبات 13 اگست کو تین اہم واقعات کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔کیل میں کھیلوں کی تقریبات کی اختتامی تقریب،جس کے دوران پولو فائنل میچ، پیرا گلائیڈنگ اور انعامات کی تقسیم کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کی توجہ کے لیے متعدد ثقافتی اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔تاؤ بٹ سے کیرن یادگار تک آزادی ریلی نکالی جائے گی۔جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں رات کو کیرن یادگار میں عظیم الشان تقریب، جہاں ثقافتی رقص، ٹیبلو، گلوکاروں کی پرفارمنس اور آتش بازی کا انعقاد کیا جائے گا، وادی نیلم اور دیگر علاقوں سے ٹیمیں جشن آزادی کا جشن منانے اور شہدا معرکہ حق کو خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے شرکت کریں گی۔
Comments are closed.