حال نیوز۔۔۔۔۔۔اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا، جیسے ہی 25برس کی ہوئی، ہر کوئی شادی کا پوچھنے لگا، قریبی رشتے داروں کے سوالات کے باوجود پریشر نہیں لیا اور درست وقت کا انتظار کیا۔ اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جیسے ہی ان کی عمر 25برس ہوئی، ہر کوئی ان سے شادی سے متعلق سوال کرنے لگا، جس وجہ سے وہ پریشان بھی رہیں۔ماورا حسین نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ان سے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق بھی پوچھا گیا۔
اداکارہ ماورا حسین نے تقریب میں مسکراتے ہوئے بتایا کہ ابھی ان کی شادی کو زیادہ عرصہ نہیں گزارا، انہیں کچھ ہی وقت ہوا ہے، ابھی ان کے پاس سنانے کو زیادہ کہانیاں نہیں ہیں۔تقریب کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ نے شادی سے قبل کے معاملات پر بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح رشتے دار اور خاندان والے ان پر شادی کا دباو ڈالتے تھے۔ماورا حسین نے بتایا کہ جیسے ہی ان کی عمر 25برس ہوئی، ہر کوئی ان سے شادی سے متعلق سوال کرنے لگا۔
اداکارہ ماورا حسین کا کہنا تھا کہ خالہ، پھوپھیوں اور دوسری قریبی رشتے دار خواتین ان سے شادی کا پوچھنے لگیں اور کہنے لگیں کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قریبی رشتے داروں کے سوالات کے باوجود انہوں نے پریشر نہ لیا اور انہوں نے درست وقت کا انتظار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے شادی کیلئے تقریبا سات سال انتظار کیا اور وقت لیکر صحیح شریک حیات ملنے پر انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد فروری 2025میں شادی کی تھی۔