پاکستان کے سابق کرکٹر معین خان کی موت، افواہیں دم توڑ گئیں

حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان کے سابق کرکٹر معین خان کی موت، افواہیں دم توڑ گئیں، میں بالکل صحت مند اور خیریت سے ہوں،معین خان نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔ سابق پاکستانی کرکٹر معین خان نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 54سالہ معین خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں، اس بے بنیاد خبر نے سوشل میڈیا پر بے چینی پھیلا دی۔

حقیقت میں سندھ کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 65سال کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا تاہم سوشل میڈیا پر معین راجپوت کے بجائے قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کی تصویر انتقال کی خبر کے ساتھ شیئر کر دی گئی۔سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے بعد سابق وکٹ کیپر بیٹسمین و پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان معین خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ میں بالکل خیریت سے اور بہت صحت مند ہوں۔

انہوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صبح سے ایک خبر گردش کر رہی ہے جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمے داری کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی وجہ سے دوست پریشان ہوگئے تھے، سوشل میڈیا نے بغیر کسی تصدیق کے میرے متعلق خبر لگائی ہے، سوشل میڈیا کے دوست خبر لگانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.