بین اسٹوکس مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ بڑی مشکل میں پھنس گئے

حال نیوز۔۔۔۔۔۔بین اسٹوکس مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ بڑی مشکل میں پھنس گئے، ہیلمٹ نہ پہننے پر انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، بین اسٹوکس سمیت دو کھلاڑیوں کو کوئنز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزری پر ممکنہ طور پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیلمٹ نہ پہننے پرمشکل میں پھنس گئے۔برسبین میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے موجود انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دو کھلاڑیوں کو کوئنز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزری پر ممکنہ طور پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بغیر ہیلمٹ اسکوٹرز چلا کر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں نے کوئینز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کر ڈالی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کرکٹرز کو قانون کی خلاف ورزی پر پولیس ایکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔کپتان بین اسٹوکس مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ میں برسبین میں فارغ وقت میں ای اسکوٹر چلانے کا شوق پورا کیا اور شہر گھومنے کیلیے ای اسکوٹرز پر نکلے، انہوں نے اس دوران ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔کوئینز لینڈ قوانین کے مطابق رائیڈرز کو ای اسکوٹرز کے استعمال کے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہے، بین اسٹوکس مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔

جیمی اسمتھ کے اسکوٹرز پر ہیلمٹ لٹک بھی رہا ہے لیکن پہنا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر رائیڈرز کو 166 آسٹریلوی ڈالرز کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی سرگرمیوں کو لو پروفائل رکھا جاتا یے اور سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے، مارک ووڈ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور گھٹنے پر اسٹریپنگ کی گئی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، کیون پیٹرسن نے 11-2010 میں میلبرن میں تیز رفتار کار چلائی اور 239 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.