حال نیوز۔۔۔۔۔۔لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اہم شو، پی ایس ایل نے بڑا فیصلہ کر لیا، لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا لندن روڈ شو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی T20 لیگز میں شامل ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئیں۔نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے، لندن کا روڈ شو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا۔
سلمان نصیرنے کہا کہ پاکستانی لیگ عالمی فالوونگ اور مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے، دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوں گے،ایچ بی ایل پی ایس ایل روڈ شو میں کاروباری شخصیات، ممکنہ فرنچائز مالکان اور شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔پاکستانی لیگ کی عالمی توسیع اور سٹریٹجک پارٹنرشپس کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔