حال نیوز۔۔۔۔۔۔ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،ترکی کے وزیر توانائی کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات،توانائی تعاون میں توسیع پر اتفاق، ملاقات میں پاک ترکی باہمی تعلقات، خطے کی مجموعی صورتِ حال، اور توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو، دونوں رہنماؤں نے توانائی سیکٹر میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے، اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے اور مختلف مشترکہ منصوبوں میں پیش رفت کے لیے قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترکی کے وزیر توانائی کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات توانائی تعاون میں توسیع پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل البارسلان بائرک تار نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ترکی باہمی تعلقات، خطے کی مجموعی صورتِ حال، اور توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے توانائی سیکٹر میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے، اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے اور مختلف مشترکہ منصوبوں میں پیش رفت کے لیے قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ، گہرے اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، جس پر قوم قدر دان ہے۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر ترکی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ترکی کے وزیر توانائی البارسلان بائرک تار نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور مشترکہ اہداف کے لیے تعاون کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔