حال نیوز۔۔۔۔۔۔عمران خان کیلئے پوری دنیا کی میڈیا پر آواز اٹھائینگے، بڑی فکر ہے کہ بھارتی میڈیا پرکیوں بات ہوئی،ہم پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، بھائی سے ملنے کا ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے،جب تک ملاقات نہیں کروائیں گے ہم انتظار کرتے رہیں گے۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔
علیمہ خان نے راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج لگتا ہے انہوں نے آدھے پنجاب کی پولیس یہاں تعینات کر دی ہے، اتنی پولیس لگانے کی کیا وجہ ہے، انہوں نے سڑک پر گندا پانی بھی چھوڑا ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں سمجھ آرہی ان کو کیا خوف ہے، ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھائی سے ملنے کا ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے،جب تک ملاقات نہیں کروائیں گے ہم انتظار کرتے رہیں گے۔بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز نے جو پولیس کھڑی کی ہے، یہ غیر جمہوری ہے، حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے، ملاقات کروائیں سارا مسئلہ ختم ہوگا۔