حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ آپریشن سندورکی ناکامی پرشکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپوراہندوستان سیخ پا ہے۔ 7طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے۔ آپریشن سندورکی ناکامی پرشکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپوراہندوستان سیخ پا نظرآتا ہے اورآپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مجرمانہ خاموشی پر مودی سرکار کی بھارت میں رسوائی جاری ہے۔آپریشن سندور میں امریکی صدر کے پاکستان کے حق میں بیانات پر اپوزیشن جماعتوں کی مودی سرکار پر کڑی تنقیدکی جارہی ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں،مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے
آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا کہ ملکی سرحدیں ناقابلِ تسخیر ہیں۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت دا پر لگ چکی ہے۔