دنیا اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو فوری طور پر روکے، محمود خان اچکزئی

حال نیوز۔۔۔۔۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم اور پورا پاکستان غزہ کے عوام کیساتھ کھڑا ہے۔ فلسطین کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔دنیا اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو فوری طور پر روکے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبے میں امن کی کوئی بات نہیں ہے جیسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے امن منصوبہ پیش کئے جانے سے تقریباً 2 گھنٹے قبل ہی وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر کے امن منصوبے کی حمایت کرنا فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ غداری ہے۔ انہوں نے اس معاملے کو فوری طور پر پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

تحریک تحفظ آئی پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے بیڑے کو اسرائیل نے قبضے میں لے لیا ہے جو کہ ایک ننگی جارحیت ہے جیسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ سلمان اکرام راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت جبر سے نہیں چل سکتی، نوجوان نسل بیرونِ ممالک جا رہی ہے، یہاں دن بدن مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک میں گندم کا بحران سر اٹھا رہا ہے۔سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ ملا ہوا ہے، غزہ میں ہزاروں لوگوں کو شہید کیا گیا، فلسطین میں بچوں اور عورتوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کے ڈونلڈ ٹرمپ کے 20نکاتی امن منصوبے میں امن کی کوئی بات نہیں ہے، امریکی صدر کے ایجنڈے کی وزیرِ اعظم پاکستان نے تعریف کی، وزیرِ اعظم نے ایجنڈا پڑھے بغیر ہی اس کی تعریفیں کرنا شروع کر دیں۔انکا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ وہ امن منصوبہ نہیں جو ہم نے دیکھا تھا، پاکستان کو اس ایجنڈے میں شامل نہیں ہونا چاہیے، کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 38مطالبات عوامی ہیں۔کشمیر میں حقیقی قیادت کے لیے نئے انتخابات کی طرف جانا ہو گا۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.