کھیل میں سیاست لانے پر ڈویلیئر نے انڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حال نیوز۔۔۔۔۔کھیل میں سیاست لانے پر اے بی ڈویلیئر نے انڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیاجنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلئیرز نے ایشیا کپ میں سیاست کو کھیل میں لانے پر انڈیا پر کڑی تنقید کی ہے۔ ڈویلئیرز کا کہنا تھا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے۔

سابقہ ساؤتھ افریقن بلے باز کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی لینا تھی، میرا نہیں خیال کہ اس کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔ساؤتھ افریقہ کے سابقہ جارحانہ بلے باز اے بی ڈویلئیرز کا کہنا تھا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے، کھیل ایک الگ چیز ہے اس کا جشن ویسے ہی منانا چاہیے۔

اے بی ڈویلیئر کا کہنا تھا کہ ایشین کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ ہوا، کھیل کے اندر اس طرح کبھی نہیں ہوتا۔ امید ہے معاملات کو جلد حل کیا جائے گا۔ اے بی ڈویلئیرز نے مزید کہا کہ اس صورتحال سے کھیل اور کھلاڑی مشکل میں پڑے اور یہ سب دیکھنے سے مجھے نفرت ہے، آخر میں یہ سب اچھا نہیں لگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.