حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ مسلسل حادثات کی وجہ سے خونی سڑک کے نام سے مشہور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رات گئے پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان اوتھل کے مقام پر تصادم کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 17 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی۔ حادثے کے زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
ضلی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام نے ٹریفک حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔