خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رات گئے پشاور کے علاقے تہکال پایاں میں بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر آپریشنز اختر نواز کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے قصاب کی ایک دکان پر چھاپہ مارا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران قصائی کی دوکان سے کم عمر (نومولود) بچھڑوں کا گوشت اور خراب، باسی گوشت برآمد کیا گیا۔ موقع سے تقریباً 3500 کلو گرام غیر معیاری اور غیر محفوظ گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔
چھاپے کے دوران قصائی موقع سے فرار ہو گیا، تاہم فوڈ سیفٹی ٹیم نے دکان کو سیل کر کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی، جب کہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے کامیاب کارروائی پر فوڈ سیفٹی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی
Comments are closed.