حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ریکوڈک پاکستان کی معاشی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ثابت ہو گا، ریکوڈک سے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں انقلاب برپا ہو جائے گا، بلوچستان میں سونے، چاندی، تانبے، پلاٹینم اور جیم اسٹون کے وسیع ذخائر کو تجارتی سطح پر فائدہ مند بنایا جا رہا ہے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ نے ریکوڈک منصوبے کو ملکی معدنیات کی صنعت میں انقلاب کا باعث قرار دیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں اہم پیش رفت کی توقع ہے، جس کے ذریعے نایاب معدنیات سے مالا مال بلوچستان میں سونے، چاندی، تانبے، پلاٹینم اور جیم اسٹون کے وسیع ذخائر کو تجارتی سطح پر فائدہ مند بنایا جا رہا ہے۔سی سی پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریکوڈک منصوبہ 37 سالوں میں 74 ارب ڈالر کی آمدنی کی توقع رکھتا ہے، جو ملکی معیشت میں مثبت تبدیلی کا موجب بنے گا۔
سی سی پی کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اس کی شفاف ٹریس ایبلٹی اور ریفائننگ کی صلاحیت ہے، جو سونے کی سپلائی چین کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔مزید برآں، گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی کے قیام سے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور گولڈ بینکنگ سسٹم کا آغاز ممکن ہو گا، جس سے غیر دستاویزی تجارت میں کمی آ سکتی ہے۔
ایس آئی ایف سی اور سی سی پی کے مؤثر اقدامات کے باعث پاکستان کی ریفائننگ اور زیورات کی صنعت میں فروغ اور مارکیٹ کی شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ریکوڈک منصوبہ نہ صرف بلوچستان میں ہزاروں ملازمتیں فراہم کرے گا بلکہ نئے کاروباری مواقع بھی پیدا کرے گا۔ ایس آئی ایف سی نے اس منصوبے کے ذریعے پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں انقلابی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔