بلوچستان سرزمین دہشتگردوں پر تنگ، آپریشنز میں 21 دہشتگرد جہنم واصل

حال نیوز۔۔۔۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک غزا بند میں آپریشن کیا گیا جہاں پہاڑوں میں چھپ کر بیٹھے ہوئے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ایک اور آپریشن شیرانی میں کیا گیا جہاں 8 فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ کیچ میں کئے گئے آپریشن میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

کوئٹہ کے علاقے غزا بند میں مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں فرنٹیئر کور، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ 10دہشتگرد مارے گئے مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران فتنہ الخواج کے 8دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے رائفلیں، بھاری مشین گنز، گرنیڈز، راکٹ لانچرز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ یہ آپریشنز علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے کیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔پاک فوج کے میڈیا سیل حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گی اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.