حال نیوز۔۔۔۔سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی ہو گی مگر کب ہو گی یہ صرف اللہ جانتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کارکنوں کو رہائی کی جھوٹی اور غلط خبروں سے ہمارے کارکن بدل ہو رہے ہیں انہوں نے پارٹی قیادت سے کہا کہ کارکنوں کو جھوٹی امیدیں نہ دلائی جائے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا صرف اللہ کو پتہ ہے کہ وہ کب رہا ہوں گے۔
کبھی گواہ گم، کبھی جج غائب، کبھی وکیل گم، کبھی فائل غائب، ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف عمران خان کی فائل لاہور ہائی کورٹ پنڈی رجسٹری سے غائب ہوگئی، عدالتی نظام نہ ہوا، کسی مداری کا تماشا ہوگیا، ملک کے منتخب وزیراعظم، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ، ملک کے سب سے بڑے سماجی کارکن، ملک کے کامیاب ترین سپورٹس مین، دنیا میں مقبول ترین پاکستانی کو آج ناحق قید میں عام قیدیوں کی سہولیات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے مگر بالآخر ظالم ناکام اور عمران خان ہی کامیاب ہوں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حالیہ تقریر پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ 2019 میں اس وقت وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر کا بڑا حصہ کشمیر پر تھا جب کہ 2025 میں شہبازشریف کی یو این تقریر میں کشمیر پر صرف دو رسمی جملے تھے، عمران خان نے قوم کی ترجمانی کی جب کہ شہبازشریف نے ایک اسرائیل نواز خاتون سے لکھوائی تقریر پڑھی جس سے فرق صاف ظاہر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ میں بھی فارم 47والے ٹولے کی قوم سے معاشی غلط بیانیاں بے نقاب ہوئی ہیں، مہنگائی اور غربت میں کئی گنا اضافہ، نوجوانوں میں شدید بیروزگاری، دیہات میں شرح غربت دوگنی، عوام کا معیار زندگی بد سے بدتر ہوچکا اور یہ ٹولا اب سیلاب کا بہانہ بنا کر اپنی بدترین کارکردگی پر پردہ ڈالے گا۔