ایشیا ء کپ کا ناکام ترین بیٹر صائم ایوب ٹی ٹونٹی کا نمبر ون آل راؤنڈر بن گیا

حال نیوز۔۔۔۔ ایشیاء کپ میں پاکستان کے جارحانہ بلے باز صائم ایوب بیٹنگ میں تو مسلسل ناکام رہے مگر انہوں نے اپنی باؤلنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو مات دیتے ہوئے آل راؤنڈر کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بھی بہتری آ گئی ہے۔ صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد نواز چار درجے ترقی کر کے 166پوائنٹس کے ساتھ 13ویں نمبر پر آ گئے جبکہ فہیم اشرف بھی 100پوائنٹس کے ساتھ چار درجے ترقی کر کے 35ویں نمبر پر آ گئے۔ پیس بالنگ آل رانڈر شاہین آفریدی 15درجے چھلانگ لگا کر 56ویں نمبر پر پہنچ گئے۔شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 36ویں، کپتان سلمان آغا 72ویں، عباس آفریدی تین درجے تنزلی کے ساتھ 79ویں اور افتخار احمد دو درجے تنزلی کے ساتھ 92 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کی سٹار جوڑی جو 2024 سے پاکستان کے T20Iپلانز سے باہر ہے رینکنگ میں نیچے گر گئی، بابر دو درجے گر کر 37ویں اور رضوان تین درجے گر کر 41ویں نمبر پر آ گئے۔صائم ایوب اور حسن نواز تین درجے گر کر بالترتیب 57ویں اور 61ویں نمبر پر آگئے۔ ٹاپ پر بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور نمبر 1ٹی ٹونٹی بلے بازوں کی رینکنگ برقرار رکھے ہوئے ہیں جس کے بعد انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔

صائم ایوب نے آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کے ٹاپ رینکڈ آل رانڈر بن کر اپنے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ بلے کے ساتھ جدوجہد کرنے کے باوجود گیند کے ساتھ صائم ایوب کی موثر شراکت نے انہیں پہلے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ ابتدائی بلے باز انڈیا کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا جو دوسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں جبکہ افغانستان کے تجربہ کار محمد نبی 231پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.