سکرند رپورٹ راج کمار اوڈ
سکرنڈ میں اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ کے دفتر کے پورے عملے نے سانگھڑ میں وکیل کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شفیق آریسر پر حملے کے خلاف دفاتر کی تالہ بندی اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکرند رمیز راجہ اور دیگر ریونیو حکام نے کہا کہ ہم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سرکاری اہلکار پر حملہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ یہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو کام کرنے سے روکنے کی سازش ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حملہ آور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔
Comments are closed.