آج نامعلوم افراد نے سوئی کشمور روٹ پر چلنے والے ایک گاڑی سے سواریاں اتار کر گاڑی اپنے ساتھ لے گئے ۔
اس واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز ایریا انچارج ناصر نے باہمراہ دفعدار گنجوخان اور لیویز نفری چوروں کا تعاقب کیا ۔
کافی دیر تک لیویز فورس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور چور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے۔
لیویز فورس نے گاڑی تحویل میں لیکر بعد ازاں مالک کے حوالے کردیا۔
گاڑی کے مالک نے لیویز فورس کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.