ایس پی او پنجاب کے انچارج شاہ نواز خان کا خصوصی دورہء راجن پر، پی آر ایم ایس سی کی ٹیم کی طرف سے پرتپاک استقبال

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی او پنجاب کے انچارج شاہ نواز خان کا خصوصی دورہء راجن پر، پی آر ایم ایس سی کی ٹیم کی طرف سے پرتپاک استقبال ، اس موقع پر شاہ نواز خان نے پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی آفس راجن پور میں تحصیل مینجر تنزیل علوی ، قاضی اظہر اور ایس پی او ٹیم سے ملاقات کی ۔ دوران نشست تحصیل روجہان میں صاف پانی کی فراہمی نکاسی آب اور صحت!وصفائی کے حوالے جاری پروگرام پر گفتگو کی گئ۔ انچارج ایس پی او پنجاب نے تنزیل علوی کی سماجی حوالے سے خدمات اور ان کے ترقیاتی نظریات جان کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو کمیونٹی ڈوپلمنٹ کے بنیادی فلسفے کوسمجھتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں۔ شاہ نواز خان نے ایس پی او ٹیم کو مختلف امور کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

You might also like

Comments are closed.