سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کےخلاف ان ایکشن۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ،ایم سی خوشاب کے علاوہ متلقعہ محکموں کے افسران کے ہمراہ جوہر آباد اور خوشاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہر آباد جنوبی بازار ،لائبریری چوک، کالج چوک ،جوہر آباد میں متعدد ڈیلرز اور تھوک ،پرچون چینی بیچنے والے دکاندروں کے ریٹ چیک کئے علاوہ ازیں خوشاب چھتری چوک، کچہ بازار،محلہ وزیر آباد،علی ٹاوُن، بدلی والا، سکیسر روڈ پر متعدد دوکانوں کو چیک کیا۔ چیکنگ کے دوران سرکاری ریٹ سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر دو دوکانداروں 5 ، 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز کی جانب سے واضح ہدایات کی گئ ہیں کہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر زائد منافع وصول کرنے والے گرانفروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نےکہاکہ آئندہ گرانفروشی میں ملوث افراد کو جرمانے کے ساتھ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ نیز ڈپٹی کمشنر خوشاب نے صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے احکامات جاری کئے انہوں نےکہاکہ ضلع میں تجاوزات کے خلاف پیرا فورس متحرک کر دی گئی ہے تجاوزات کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔
Comments are closed.