سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کے حوالے سے سماعت کی۔ اس موقع وکلاء اور درخواست گزار سائلین خود پیش ہوئے، سماعت کے دوران شکایت،رقبہ واگزاری، رٹ پٹیشن ،شکایات نمبر داری، درستگی ریکارڈ، سروس اپیل کے کیسسز پیش کیے گئے اور کیسز پر جرح وبحث کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات صادر کیے اور ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور جن کیسوں میں کوئی درخواست گزار سائلین یا اُنکے وکلاء پیش نہ ہو سکے انکو ایک موقع دیا جائے۔ انہوں ہدایت کی کہ آج جو کیسسز سنیں گے ان پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے۔ انہوں نےکہاکہ نے باربار کیسسز میں پیش نہ ہونے والوں کی رٹ کو خراج کر دیا جائے گا آئندہ پیشی پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
Comments are closed.