پشاور: وفاقی محتسب کی ہدایت پر کھلی کچہری و آگاہی مہم، شہریوں کی شکایات کا موقع پر ازالہ
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر وفاقی محتسب کے ڈپٹی ایڈوائزر پشاور بختیار گل کی سربراہی میں صدہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف وفاقی اداروں کے خلاف شکایات پیش کیں جنہیں غور سے سنا گیا معتدد شکایت پر موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری ازالے کے احکامات جاری کیے گئے۔
اس موقع پر واپڈا، سوئی گیس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، اور دیگر وفاقی اداروں کے مقامی افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری حل فراہم کرنا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو موثر بنانا تھا۔
وفاقی محتسب کی ٹیم کی اس کارروائی کو شہریوں نے سراہا جبکہ علاقہ کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے اس عوامی ریلِیف کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
عوامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان سے عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے۔
Comments are closed.