ممبئی (حال نیوز )بھارتی اداکار ارجن کپور اور اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ بالی کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تہوار کے موقع پر صاحبہ بالی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی۔تصویر میں دونوں نے اپنے سر ڈھانپ رکھے تھے، صاحبہ نے تصویر کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میں نے ارجن کا آدھا پرشاد بھی کھا لیا، ساتھ ہی تہوار کی مبارک باد بھی دی۔ دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پہلی مرتبہ جون 2025 میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب صاحبہ نے ارجن کپور کی سالگرہ پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سب کا بیسٹی قرار دیا تھا۔بعد ازاں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ میچ کے دوران دونوں کو ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد بھی قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا۔ صاحبہ بالی نے بعد میں انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان افواہوں پر طنزیہ ردِعمل دیتے ہوئے ڈیٹنگ کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔ارجن کپور آخری بار 2025 کی فلم میرے ہسبنڈ کی بیوی میں بھومی پڈنیکر اور راکل پریت سنگھ کے ساتھ نظر آئے تھے، جبکہ صاحبہ بالی لیلی مجنوں اور امر سنگھ چمکیلا جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔