ممبئی ( حال نیوز) بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے راجویر دیول کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق دونوں کی آج تک ملاقات بھی نہیں ہوئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کے قریبی ذرائع اور دوستوں نے شادی کی ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سارہ فی الحال غیر شادی شدہ ہیں اور اپنی تمام تر توجہ پیشہ ورانہ مصروفیات پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سارہ نے بھی ان قیاس آرائیوں پر ردعمل دینے کے بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں سارہ ٹنڈولکر کا نام بھارتی کرکٹر شبمن گِل کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔ سارہ نے حال ہی میں اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کی شادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی نسل شادی جیسے فیصلوں کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور اگر کسی رشتے میں مسائل ہوں تو شادی سے قبل الگ ہونے کا فیصلہ کرنے سے نہیں گھبراتی۔