ممبئی (حال نیوز)بالی وڈ فلم ساز لکشمن اتریکر نے انکشاف کیا کہ اداکارہ شردھا کپور فلم‘‘ایٹھا’’کے گانے کیلئے 8کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجری کا اشکار ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز لکشمن اتریکر نے حال ہی میں فلم کے گانے‘‘جی جی رے جی’’کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کپور کی کام سے لگن اور محنت کی تعریف کی۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے مہاراشٹرا کے روایتی رقص ‘‘تماشا’’اور‘‘لاوانی’’کو سیکھنے کے لیے لگن کا مظاہرہ کیا، فلم میں وہ مشہور فنکارہ ‘‘وتھابائی بھا مانگ نارائن گاں کر’’کا کردار ادا کررہی ہیں، یہ گانا مڈھ آئی لینڈ پر تعمیر کیے گئے ایک شاندار سیٹ پر فلمایا گیا تھا جس کے لیے کئی ہفتوں تک محنت کرنا پڑی۔
فلم ساز کے مطابق شردھا نے ہر گانے کے لیے 25دن تک ریہرسل کی اور وہ روزانہ 8گھنٹے تک 8کلو وزنی گھنگھرو پہن کر مشق کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے پاں سوجھ جاتے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کا پہلا دن تو بخوبی گزرا لیکن دوسرے دن شردھا کے پٹھوں میں کھچا آ گیاتھا جس کی وجہ سے ہمیں شوٹنگ روکنا پڑی اور پھر ایک ماہ کے بریک کے بعد اس گانے کو دوبارہ سے شوٹ کیا گیا تھا۔