لندن (حال نیوز)پورٹو ریکو کی 27سالہ جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس 2026 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ جینیفر 2001 کے بعد اپنے ملک کے لیے یہ تاج جیتنے والی دوسری خاتون ہیں۔ مقابلہ حسن میں 116ممالک اور علاقوں کی حسیناں نے حصہ لیا۔ کامیابی کے بعد جینیفر بیریٹو کو 3ہزار 150ہیروں سے مزین تاج پہنایا گیا۔شادی شدہ جینیفر 7سالہ بیٹی کی والدہ ہیں اور انہیں مس یونیورس کا تاج جیتنے والی پہلی ماں قرار دیا جا رہا ہے۔ جینیفر بیریٹو نے نفسیات اور کلینیکل سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے ذہنی صحت کے فروغ کو اپنی مہم کا مرکزی موضوع بنایا ہے۔