دوحہ (حال نیوز )ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026کے دوران بھارت اے اور پاکستان شاہینز کے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی بولر ہرشیت رانا کی ساری اکڑ نکال دی۔میچ کے آغاز میں پاکستانی اوپنرز نے ہرشیت رانا کی جم کر دھلائی تو وہ کھیل کی روح کو مجروح کرتے ہوئے انتہائی غلیظ زبان کے استعمال پر اتر آئے اور پاکستانی بیٹرز کیلئے مسلسل نازیبا الفاظ کہتے رہے تاہم امپائرز زیادہ مداخلت کرتے نظر نہیں آئے۔ پاکستانی بیٹرز نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبان سے کوئی شدید رد عمل دینے سے گریز کیا اور اسی انداز میں بیٹنگ جاری رکھی،پہلے پاکستانی بیٹرز نے ہرشیت رانا کے 10اوورز میں 77رنز کی پھینٹی لگا کر ان کی اکڑ نکالی اور پھر بعد ازاں بیٹنگ میں بھی وہ بری طرح ناکام ہوئے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ردعمل دینے کے بعد ہرشیت رانا کو جارحانہ انداز میں میدان سے رخصت کیا۔ بولنگ کے دوران مسلسل نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے والے ہرشیت رانا آٹ ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے نظریں ملانے سے بھی گریزاں رہے اور سر جھکائے پویلین واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے بھارت کو با آسانی 48رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی تقریباً یقینی بنا لی ہے۔