واشنگٹن(حال نیوز )امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ کی سطح سے لی گئی تصاویر میں نظر آنے والے اس پر اسرار منظر کا راز افشا کر دیا ہے جو دور سے دیکھنے پر کسی گھنے جنگل جیسا دکھائی دیتا تھا تاہم حقیقت میں یہ ریت کے ٹیلوں اور ارضیاتی ساخت کا نتیجہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی تحقیقاتی رپورٹ میں ناسا کے ماہرین نے بتایا کہ سیارہ مریخ پر درخت یا جنگلات موجود نہیں ہیں بلکہ ہوا کے دبا، ریت کے کٹا اور ٹیلوں کی مخصوص ترتیب نے بصری طور پر ایسا منظر پیدا کیا جو جنگل کی قطاروں جیسا معلوم ہوتا تھا۔
سائنسدانوں نے کہا کہ خلائی مشنوں سے حاصل ہونے والی تفصیلی تصاویر اور ڈیٹا کے تجزیے سے اس پر اسرار منظر کی سائنسی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔ خلائی ماہرین کا کہنا تھا کہ مریخ کی سطح پر اس طرح کی ارضیاتی شکلیں اور بصری بھرم اکثر دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔