کوئٹہ(حال نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کی 50کلوآٹے کی قیمت آٹھ ہزار پانچ سو روپے ھوگء ھے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی اٹیکی قیمتوں میں اضافے نے پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خورونوش میں شامل آٹے کی قیمتیں عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔
عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹے کی یہ صورتحال ہے تو نوشکی،پہنجپای چمن، تفتان اور لورالائی سمیت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں عوام کو کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا۔
شہریوں نے حکومت بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی دستیابی یقینی بنانے، قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو سستے داموں آٹا فراہم کیا جاسکے۔