اداکار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک، شوبز شخصیات کی شرکت

کراچی (حال نیوز ) شوبز شخصیات کی خوشیوں میں مداحوں کی دلچسپی بھی کسی سے کم نہیں ہوتی، خصوصاً جب معاملہ کسی معروف فنکار کے گھرانے میں شادی کا ہو۔ پاکستانی اداکار سلیم شیخ کے گھر بھی خوشیوں نے دستک دی ہے، جہاں ان کی صاحبزادی سلینا سلیم اپنے منگیتر ابراہیم شیخ کے ساتھ ازدواجی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔پاکستانی ماڈل اور ڈیجیٹل کری ایٹر سلینا سلیم، معروف اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی، اپنے منگیتر ابراہیم شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

سلینا سلیم اور ابراہیم شیخ کا نکاح ایک سادہ مگر پروقار آؤٹ ڈور تقریب میں ہوا، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں، دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔نکاح کے موقع پر سلینا سلیم نے سفید رنگ کا خوبصورت آرگنزا شرارہ زیب تن کیا، جس پر چاندی کے ستاروں کا نفیس کام کیا گیا تھا۔ ان کے لباس کے ساتھ سنہری گوٹا کناری سے مزین دوپٹے نے ان کی دلکشی میں مزید اضافہ کیا۔دوسری جانب دولہا ابراہیم شیخ سفید کرتا، پاجامہ اور کوٹ میں ملبوس دکھائی دیے۔

تقریب میں اداکار بہروز سبزواری، جاوید شیخ، مومل شیخ، صدف کنول اور شہروز سبزواری سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔سلینا سلیم کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ اداکار سلیم شیخ تین بیٹیوں کے والد ہیں۔ ان کی صاحبزادی نشمیہ اس سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، جبکہ اب سلینا سلیم نے بھی اپنی نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.