اسپن بولر نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دی تھی

سڈنی (حال نیوز )آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپن بولر نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دی تھی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2018 میں پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں نیتھن لیون نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی بات کی تھی، انہوں نے پوچھا تھا کہ منٹس کس کے پاس ہیں اور گیند کون تیار کرے گا۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نیتھن لیون کی تجویز پر ایک نئے ساتھی کھلاڑی نے سخت اعتراض کیا تھا جبکہ سابق کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی کوشش روک دی تھی۔واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلوی میڈیا نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بال ٹیمپرنگ کی تجویز کا انکشاف کیا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ نیتھن لیون کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا بھی امکان ہے، انہیں پہلے ٹیسٹ سے باہر رکھنے کی وجہ حالیہ کارکردگی بتائی گئی ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.