نووجوت سنگھ سدھو کی شعیب اختر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

نئی دہلی (حال نیوز)سابق بھارتی کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20کے دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔نووجوت سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا فاسٹ اینڈ فیوریس، راولپنڈی ایکسپریس، جو شعیب اختر کا مشہور لقب ہے۔

شعیب اختر نے یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے طویل عرصے بعد سدھو سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پاجی سے مل کر دل خوش ہوگیا، اتنے عرصے بعد ملاقات ہوئی۔دونوں سابق کرکٹرز ان دنوں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20کے پانچویں سیزن کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں، جہاں وہ ٹورنامنٹ کی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔نووجوت سنگھ سدھو پہلی مرتبہ لیگ کی کمنٹری ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

شعیب اختر گزشتہ سیزن میں شرکت نہ کرنے کے بعد دوبارہ کمنٹری پینل کا حصہ بنے ہیں۔دونوں کے ساتھ وسیم اکرم، وقار یونس، ایان بشپ، بریٹ لی اور رابن اتھپا سمیت دیگر سابق کرکٹرز بھی کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انٹرنیشنل لیگ ٹی 20کا پانچواں ایڈیشن 21نومبر سے شروع ہوا ہے، جس میں دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں مجموعی طور پر 34میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 20دسمبر کو دبئی میں ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.