حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کو دہشت گردی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے کی طرح بلوچستان کو بھی دہشتگردی کے بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیلنجز کے باوجود صوبائی سیاسی قیادت اور کابینہ کی بہترین کارکردگی قابل ستائش ہے۔ خوارج کو ہمسایہ ممالک سے مدد مل رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔ کوئٹہ میں سیاسی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا مصروفیات کی وجہ سے بلوچستان کے دورے میں تاخیر ہوئی۔
وزیراعظم نے صوبے کی قیادت اور کابینہ کی کارکردگی کو سراہاتے ہوے کہا بدقسمتی سے کے پی کے کی طرح بلوچستان کو بھی دہشتگردی کے بدترین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں وزیراعلی اور اراکین کابینہ کا پوری محنت لگن اور خلوص نیت سے کام کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے باعث بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ ہماری سیکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انکی یہ قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا خوارج کو ہمسایہ ممالک سے مدد مل رہی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے پر عزم ہیں۔ دہشتگردی کے مکمل خا تمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا معرکہ حق میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔این ایف سی ایوارڈ کے حولے سے انکا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کے تحت وسائل صوبوں کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس معاملے پر لڑائی کے بجائے مشاورت اور اتفاق سے آگے بڑھنا ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلم رئیسانی نے این ایف سی ایوارڈ میں اضافے کا واضح مطالبہ کیا تو پنجاب نے انکا مطالبہ پورا کرنے میں لیڈ کیا۔ اور صوبہ اپنے حصے کے سالانہ گیارہ ارب روپے بلوچستان کو فراہم کرتا ہے۔ انہوں صوبے میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بات کرتے ہوے کہا کراچی چمن چار رویہ روڈ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ تین سو ارب روپے کا ہے۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ صوبے میں پانچ دانش سکول قائم کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارے قائد نواز شریف ہمیشہ سے بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا محنت اور لگن سے ہم ترقی کے سفر کو آگے لے جائیں گے۔