وینزویلا کے تیل سے حاصل ہونیوالی رقم میرے کنٹرول میں ہوگی، ٹرمپ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ وینزویلا کے تیل سے حاصل ہونیوالی رقم میرے کنٹرول میں ہوگی، وینزویلا 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریگا، تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت ہوگا‘ رقم میرے کنٹرول میں ہوگی‘ یقینی بنایا جائیگا کہ رقم وینزویلا اور امریکا کے عوام کیلئے استعمال ہو، وینزویلا میں فوجی کارروائی میں تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے، یہ ہلاکتیں کراکس میں صدر مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور لڑائی کے دوران ہوئیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے، تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت ہوگا اور رقم میرے کنٹرول میں ہوگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ رقم وینزویلا اور امریکا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال ہو۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا سے تیل امریکا پہنچایا جائے گا جبکہ وزیر توانائی کرس رائٹس سے منصوبے پر عمل درآمد کا کہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق وینزویلا سے خام تیل امریکا میں ریفائنریز کو برآمد کیا جائے گا، امریکا نے دسمبر کے وسط سے وینزویلا کے تیل درآمدات کو روک رکھا ہے۔توقع ہے کہ امریکی تیل کمپنیوں کے سربراہ وینزویلا میں سرمایہ کاری پر گفتگو کے لیے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج نے گزشتہ ہفتے وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر امریکا منتقل کیا تھا۔امریکی حکام نے ایک اندازے کے مطابق بتایا ہے کہ وینزویلا میں فوجی کارروائی میں تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق یہ ہلاکتیں کراکس میں صدر مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور لڑائی کے دوران ہوئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ مادورو کیخلاف کارروائی کے دوران وینزویلا اور کیوبا کی فورسز کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی، مارے جانیوالوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں وینزویلا کے 24 فوجی اہلکار اور وینزویلا میں کام کرنے والے کیوبا کے 32 اہلکار اور پولیس افسران مارے گئے ہیں۔دوسری جانب وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی اسپیشل فورسز نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو کراکس میں رات کے وقت چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.